قربانی کی کھالیں جمع کرنیوالی تنظیمیں ضابطہ اخلاق پرعمل کریں کمشنر
مساجداورمدرسوںسے لاؤڈ اسپیکرکے ذریعے کھالیں مانگنے سے گریزکیاجائے،ہاشم رضا زیدی
مساجداورمدرسوںسے لاؤڈ اسپیکرکے ذریعے کھالیں مانگنے سے گریزکیاجائے،ہاشم رضا زیدی فوٹو : ایکسپریس نیوز
کمشنر سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے والی تمام دینی مدارس ، فلاحی ادارے ، مذہبی جماعتیں اور سیاسی تنظیمیں حکومت کی جانب سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلیے جاری ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
تاکہ عید کے تینوں روز شہر میں امن و امان کی صورت حال کو ممکن اور یقینی بنایا جا سکے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، کمشنر کراچی نے کہا کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنیوالے تمام ادارے ، تنظیمیں اور دینی مدارس قربانی کی کھالوںکے حوالے سے گاڑیوں پر ہر قسم کے جھنڈے اور لاؤڈ اسپیکرز لگانے سے گریز کریں اس کے ساتھ ہی مساجد ،دفاتر اور مدرسوں سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے قربانی کی کھالیں مانگنے سے بھی گریز کریں۔
ضابطہ اخلاق کے تحت اس کی ممانعت ہے کیونکہ اس عمل سے کھالیں جمع کرنے والوں میں مقابلے کی سی کیفیت طاری ہوجاتی ہے اور بعض اوقات یہ کیفیت تصادم کی شکل بھی اختیارکرلیتی ہے جس کے باعث بڑے پیمانے پر نقص امن کا خطرہ بھی پیدا ہوجاتا ہے۔