کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان

عشرت العباد کا کانووکیشن سے خطاب،وقار کاظمی یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر ہونگے


Staff Reporter October 26, 2012
عشرت العباد کا کانووکیشن سے خطاب،وقار کاظمی یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر ہونگے فوٹو: پی پی آئی/ فائل

گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے آئندہ دو سے تین ہفتوں میںکراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو سٹی یونیورسٹی کا درجہ دینے اور دس کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

جبکہ کالج کے پرنسپل پروفیسر وقار حسین کاظمی کو یونیورسٹی کا پہلا وائس چانسلر بنانے کا اعلان بھی کیا ہے، انھوں نے کالج میں آئی ٹی اور ویڈیوکانفرنسنگ لیب، جدید آڈیٹوریم، انتظامی بلاک اور دس منزلہ بلڈنگ بنانے کے منصوبے کی منظوری بھی دی،گورنر سندھ نے یہ اعلان کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے چوتھے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گورنر نے اس موقع پر کے ایم ڈی سی کے ترقیاتی کاموں کیلیے 40 کروڑ روپے کی اضافی رقم دینے کی ہدایت کی، گورنرنے کالج کے چوتھے کانووکیشن کے موقع پر 2012 بیج کے 212 کامیاب ڈاکٹروںکو ایم بی بی ایس کی ڈگری دی اور غیرمعمولی کارکردگی پر13ڈاکٹروں کو گولڈ میڈل سے نوازنے کے علاوہ گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹروںکو فی کس 25 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

مقبول خبریں