کوئلے کی انگیٹھیوں اور سیخوں کی فروخت بڑھ گئی
گذشتہ سال کے مقابلے میں کوئلے کی قیمت میں 10سے 15روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
گذشتہ سال کے مقابلے میں کوئلے کی قیمت میں 10سے 15روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو : راشد اجمیری / ایکسپریس
شہری زیادہ تر قربانی کے گوشت سے باربی کیو تیار کرتے ہیں، اہل خانہ کے ہمراہ عید کی خوشیوں کو باربی کیو کے ذائقوں سے دوبالا کیا جاتا ہے۔
اس لیے عیدِ قرباں کے موقع پر باربی کیو کے لیے کوئلے کی انگیٹھیوں اور بوٹی کباب کے لیے سیخوں کی فروخت بھی کئی گنا بڑھ جاتی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں کباب کے لیے(چورس)سیخیں موٹائی کے لحاظ سے فروخت کی جارہی ہیں، ایک سوت موٹی چورس سیخیں150سے180روپے درجن، 1.5سوت کی سیخیں 200سے 220روپے درجن، ڈھائی سوت کی سیخیں350سے 400روپے درجن اور 3سوت موٹی سیخیں 600سے 700روپے درجن فروخت کی جارہی ہیں.
ہاتھ سے قیمہ نکالنے والی مشینوں کی قیمت 700روپے سے 1800 روپے تک طلب کی جارہی ہے جس میں8 اور 10نمبر کی مشینیں 600سے 700روپے، 12نمبر کی مشین 800سے 900 روپے اور 22نمبر کی قیمہ نکالنے کی مشین 1500سے 1700 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، باربی کیو کیلیے کوئلے 40سے 50روپے کلو فروخت کیے جارہے ہیں گذشتہ سال کے مقابلے میں کوئلے کی قیمت میں 10سے 15روپے کا اضافہ ہوا ہے۔