کراچی میں پرامن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر آرمی چیف سیکیورٹی اداروں کے معترف
آرمی چیف نے کراچی آپریشن میں امن بحال ہونے پر بھی سیکیورٹی اداروں کو سراہا
آرمی چیف نے کراچی آپریشن میں امن بحال ہونے پر بھی سیکیورٹی اداروں کو سراہا، فوٹو: فائل
FAISALABAD:
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں پر امن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کورہیڈ کوارٹر کراچی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں شہر کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی شریک تھے جب کہ اس موقع پر آرمی چیف نے شہر میں جاری آپریشن کے نتیجے میں سیکیورٹی صورتحال میں واضح بہتری پر فوج، رینجرز اور خفیہ اداروں سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سراہا جب کہ پاک فوج کے سربراہ نے شہر میں بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔