وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ون آن ون ملاقات
ملاقات میں ملکی سلامتی سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ملکی سلامتی سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔فوٹو فائل
وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر بھی بات چیت ہوئی جس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ فوج سیکیورٹی اداروں اور شہریوں کی قربانیاں نہیں بھولیں گے جب کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
اس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے مشیربرائے قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرخان جنجوعہ نے بنکاک میں اپنے بھارتی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر عسکری قیادت بھی شریک تھی۔