لاہورہائیکورٹ بیرون ملک کالزپرزائد ٹیکس کا نوٹیفکیشن معطل
پی ٹی اے کی جانب سے کالزپرٹیکس مسابقتی کمیشن کی خلاف ورزی ہے،درخواست گزار
پی ٹی اے کی جانب سے کالزپرٹیکس مسابقتی کمیشن کی خلاف ورزی ہے،درخواست گزار۔ فوٹو: فائل
لاہورہائیکورٹ نے بیرون ملک سے آنیوالی کالزپرزائدٹیکس کانوٹیفکیشن معطل کردیا۔
گزشتہ روزلاہورہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الحسن نے کیس کی سماعت شروع کی توعدالت کے روبرو مقامی کمپنی کی جانب عدالت میں مؤقف اختیارکیاگیا کہ پی ٹی اے نے بیرون ملک سے آنے والی کالزپرٹیکس عائد کردیا ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے جبکہ پی ٹی اے کایہ اقدام مسابقتی کمیشن کی بھی خلاف ورزی ہے لہٰذاعدالت حکم امتناع جاری کرے۔
پی ٹی اے کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاٹیکس کااضافہ ملکی مفادمیں ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعدبیرون ملک سے آنیوالی کالزپر ٹیکس کا نوٹیفکیشن معطل کردیااور آئندہ سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے جواب طلب کرلیا۔