وزیراعظم کل ترکمانستان کا دورہ کریں گے پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات بھی متوقع

وزیراعظم نوازشریف تابی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں کل ترکمانستان جائیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف تابی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں کل ترکمانستان جائیں گے۔ فوٹو:رائٹرز/فائل

RAWALPINDI:
وزیراعظم نواز شریف کل ترکمانستان کا انتہائی اہم دورہ کریں گے جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف تابی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں کل ترکمانستان جائیں گے جہاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور افغان صدر اشرف غنی بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گیس پائپ لانے منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


وزیراعظم نوازشریف ترکمانستان کے بعد مختصر دورے پر آئندہ روز چین جائیں گے جہاں وہ شنگھائی کوآپریشن کانفرنس میں شرکت کریں گے اور کانفرنس میں پاکستان کو مکمل ممبر کا درجہ بھی دیا جائے گا اور اس موقع پروزیراعظم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ تابی گیس منصوبے کے تحت ترکمانستان اپنی ہاں سے نکلنی والی گیس پاکستان، افغانستان اور بھارت کو فروخت کرے گا۔ تاپی منصوبے میں 1800 کلو میٹر طویل پائپ لائن ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور پھر ہندوستان پہنچے گی اور امید کی جارہی ہے کہ یہ پائپ لائن 2018 تک آپریشنل ہوجائے گی جس کے ذریعے ترکمانستان کی گلکنش فیلڈ سے گیس میسر ہوسکے گی۔
Load Next Story