لاہور میں حساس ادارے کی کارروائیکالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد آپریشن ضرب عضب کا بدلہ لینے کے لئے بڑی کارروائی کی منصوبہ بند کر رہے تھے، زرائع

ہلاک دہشت گردوں کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،زرائع۔ فوٹو : فائل

لاہور:
ننکانہ صاحب میں حساس اداروں کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ننکانہ صاحب کے علاقے فیض آباد میں حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جس پر علاقے میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 سے 3 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

زرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد آپریشن ضرب عضب کا بدلہ لینے کے لئے بڑی کارروائی کی منصوبہ بند کر رہے تھے جب کہ ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
Load Next Story