سعودی عرب میں گھسنے کی کوشش پر بارڈر فورسز کی فائرنگ 80 حوثی باغی ہلاک

حوثی باغیوں نے الحرث کے مقام سے سرحد پار کرنے کی کوشش کی جسے فورسز نے ناکام بنادیا، سعودی حکام

حوثی باغیوں نے الحرث کے مقام سے سرحد پار کرنے کی کوشش کی جسے فورسز نے ناکام بنادیا، سعودی حکام، فوٹو: فائل

الحرث کے مقام سے یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں گھسنے کی کوشش کی جس پر سعودی بارڈر فورسز سے 80 حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جنوبی سرحد میں واقع شہر جازاں میں الحرث کے مقام سے سرحد پار کرنے کی ناکام کوشش میں 80 یمنی حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔ سعودی حکام کے مطابق حوثی باغیوں نے المغیالہ پوائنٹ پریمن کی سرحد سے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر بارڈر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 80 باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کےبعد دیگر افراد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ 9 دسمبر کو بھی سعودی فورسز نے الحرث کے پہاڑی علاقے میں حوثی باغیوں کو توپ خانے سے اس وقت نشانہ بنایا جب حوثی ایک گروپ کی شکل میں یمن کے ویران علاقے سے گزر کر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
Load Next Story