امن کا مقصد حاصل ہونے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا پرویز رشید

آپریشن کو تمام سیاسی جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے، پرویز رشید

آپریشن کو تمام سیاسی جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے، پرویز رشید ، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعا ت پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں جب تک مکمل امن کا ہدف حاصل نہیں ہوجاتا ہے اس وقت تک آپریشن جاری رہے گا ۔


کراچی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ فورسز اور قومی ادارے اپنی ذمہ داریاں اچھی طرح سے نبھا رہے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت کراچی میں امن وعامہ کی صورتحال کا بہتر ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن مکمل امن کے ہدف کو حاصل کیے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا اور تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ شہر میں کسی بھی طرح امن قائم ہوسکے اس لیے سب نے آپریشن کی حمایت بھی کی ہے۔
Load Next Story