ایم کیوایم نے وسیم اختر کو کراچی کا میئر اور ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر نامزد کردیا
فاروق ستاراورنسرین جلیل کو ایم کیو ایم کا ڈپٹی کنویئر مقرر کردیا گیا، ذرائع
فاروق ستاراورنسرین جلیل کو ایم کیو ایم کا ڈپٹی کنویئر مقرر کردیا گیا، ذرائع - فوٹو: فائل
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے شہر کے میئر کے لیے وسیم اختر اور ڈپٹی میئر کے لیے ارشد وہرہ کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کراچی اور لندن رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی میں میئراورڈپٹی میئرکے ناموں پرغورکیا گیا۔ اجلاس کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت نے وسیم اختر کو کراچی کا میئر اور ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر نامزد کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے میئرشپ کا فیصلہ رائے شماری سے کیا گیا جب کہ رائے شماری میں 100 فیصد کسی کا نام بھی نہیں آیا لہذا وسیم اخترکراچی کےمیئر اور ارشد وہرہ ڈپٹی مئیر ہوں گے۔
وسیم اختر کا شمار ایم کیو ایم کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے جب کہ وہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے ضلع شرقی سے چیئرمین کی سیٹ پر کامیاب ہوئے۔ وسیم اختر ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوچکے ہیں جب کہ وہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں سندھ کے مشیر داخلہ کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔
ارشد وہرہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ اسمبلی کے رکن ہیں جب کہ وہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی وسطی یوسی 49 سے چیئرمین کی سیٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اجلاس کے دوران فاروق ستار اور نسرین جلیل کو ایم کیو ایم کا ڈپٹی کنویئرمقررکردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انتخابات سے قبل ہی وسیم اختر اور ارشد وہرا کو کراچی کی میئرشپ کے لئے مضبوط ترین امیدوار سمجھا جارہا تھا جن کی نامزدگی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔