کراچی تاجر اتحاد کا رینجرز اختیارات محدود کرنے پر سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان
رینجرز نے دہشت گردوں بھتہ خوروں کے خلاف جو آپریشن کیے اس سے حقیقی طور پر تحفظ کا احساس ہوا، چیرمین عتیق میر
رینجرز نے دہشت گردوں بھتہ خوروں کے خلاف جو آپریشن کیے اس سے حقیقی طور پر تحفظ کا احساس ہوا، چیرمین عتیق میر، فوٹو: فائل
QUETTA:
کراچی تاجر اتحاد نے سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے پر صوبائی اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کرتے ہوئے اختیارات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی تاجر اتحاد کے چیرمین عتیق میر نے کہا کہ رینجرز کی موجودگی سے شہرمیں امن کا قیام ممکن ہوسکا، رینجرز نے دہشت گردوں بھتہ خوروں، چور ڈکیتوں کے خلاف جو آپریشن کیے اس سے عوام اور خصوصاً تاجر برادری کو حقیقی طور پر تحفظ کا احساس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے رینجرز کے پرانے اختیارات بحال کیے جائیں تاکہ شہر میں امن قائم ہواور تاجر برادری اپنے کاروبار بلاخوف وخطر شروع کرسکیں، اور اگر سندھ حکومت نے اختیارات بحال نہ کیے تو صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔