سانحہ آرمی پبلک اسکول پر ’’شوٹر گیم‘‘ تیار کرلیا گیا

پاکستان آرمی ریٹریبیوشن نامی یہ گیم مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے

پاکستان آرمی ریٹریبیوشن نامی یہ گیم مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، بشکریہ پی آئی ٹی بی

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سانحہ پر ایک گیم تیار کیا ہے جو فرسٹ پرسن شوٹر گیم کی طرح ہے اور اسے اینڈروئڈ پلیٹ فارم کے لیے پلے اسٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈویلپرز کی جانب سے تیار کیے گئے اس گیم کو ''پاکستان آرمی ریٹریبیوش'' کا نام دیا گیا ہے جو پلے اسٹور پر مفت میں دستیاب ہے۔




یہ فرسٹ پرسن شوٹر گیم ہے جس میں پاکستانی اسکول کا پس منظر دکھایا گیا ہے اور مشین گن یا ایک اسنائپر گن کا انتخاب کرکے دشمن کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ پاکستان کے قومی ترانے سے شروع ہونے والے گیم کی اسٹوری میں مسلح دہشتگ رد ایک آرمی اسکول میں داخل ہوتے ہیں اور طالب علموں کو یرغمال بنالیتے ہیں جس کے بعد پاک فوج کے جوان مشن پر آتے ہیں اور دہشت گردوں کو ختم کرکے بچوں کو چھڑاتے ہیں۔



پنجاب آئی ٹی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے سربراہ عمر سیف نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ یہ گیم شدت پسندی کے خلاف تیار کیا گیا ہے جب کہ پی آئی ٹی بی کے جوائنٹ ڈائریکٹر محمد فصیح مہتا نے کہا کہ اس گیم میں آپ خود پاکستانی فوج کے ایک جوان کی حیثیت سے آرمی پبلک اسکول میں داخل ہوتے ہیں اور اسٹاف اور بچوں کو ان کے چنگل سے چھڑا کر دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہیں۔ 85 ایم بی کے اس گیم کو پلے اسٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

Load Next Story