عید الاضحی کا بڑا اجتماع پولو گرائونڈ میں ہوگا

اسلامی ملکوں سے اظہار یکجہتی کیلیے پولو گرائونڈ میں تمام اسلامی ملکوں کے جھنڈے لگائے گئے ہیں

پولو گرائونڈ میں نماز عید کی امامت خطیب جامع مسجد اولڈ کے ایم سی بلڈنگ مولانا محمد احمد سلیمی کرینگے۔ فوٹو: فائل

شہر میں نماز عیدالاضحی کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح (پولو گرائونڈ) میں ہوگا۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید، مختلف اسلامی ملکوں کے قونصل جنرل، وفاقی وصوبائی وزرا، ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کے علاوہ معززین شہر نماز عید ادا کریں گے۔


پولو گرائونڈ میں نماز عید کی امامت خطیب جامع مسجد اولڈ کے ایم سی بلڈنگ مولانا محمد احمد سلیمی کرینگے،بلدیہ عظمیٰ کے زیر انتظام گلشن جناح (پولو گرائونڈ) میں نماز عیدکے انتظامات کیے گئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سیدنے عیدالاضحی کےانتظامات کا جائزہ لینے کیلیے پولو گرائونڈ کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ اسلامی ملکوں سے اظہار یکجہتی کیلیے پولو گرائونڈ میں تمام اسلامی ملکوں کے جھنڈے لگائے گئے ہیں جب کہ صفائی مچھر مار اسپرے اور رنگ وروغن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story