کراچی کی لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں آتشزدگی سے متعدد دکانیں جل گئیں لاکھوں کا نقصان

آگ کپڑے اور جیولری کی دکانوں میں لگی جس کی فوری طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی

آگ کپڑے اور جیولری کی دکانوں میں لگی جس کی فوری طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی، اسکرین گریپ/ ایکسپریس نیوز

لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل گئیں جس کے نتیجے میں لاکھوں مالیت کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع سپر مارکیٹ میں رات گئے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ کی کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں کپڑوں اور جیولری کی متعدد دکانیں جل گئیں اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا۔


نمائندہ ایکسپریس نیوز کےمطابق فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگے پر قابو پانے کے لیےموقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔ فائربریگیڈ حکام کہنا ہےکہ فوری طور پر آگ لگنے کی کوئی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم آگ مارکیٹ میں موجود دکانوں کے اندر لگی جس کے باعث ہر دکان کے شٹر کھول کر آگ بجھائی گئی جب کہ آگ لگنے سے 10 دکانیں مکمل طور پر جل گئیں لہٰذا آتشزدگی کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی دکاندار موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں اور ساتھ ہی دکانوں سے بچا ہوا سامان بھی باہر نکال لیا۔ ایم کیوایم کے رہنما عامر خان اور ارشد وہرہ نے بھی مارکیٹ کا دورہ کیا اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کیں۔
Load Next Story