لاہورایئرپورٹ پر رن وے کی تصاویر اتارنے والے 3 مشتبہ افراد زیر حراست

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے تینوں افراد کو تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے تینوں افراد کو تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا، فوٹو: فائل

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے لاہور ائیر پورٹ کے رن وے کی تصاویر لینے والے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر موجود تین مشتبہ افراد رن وے کی تصاویر لے رہے تھے کہ انہیں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے حراست میں لے لیا جنہیں بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں ارسلان، معاذ اور احمد نامی نوجوان شامل ہیں جن کی عمریں 17 سے 25 سال کے درمیان ہیں جب کہ ان میں سے 2 کا تعلق لاہور اور ایک کا چیچہ وطنی سے ہے۔

ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق ممکنہ تخریب کاری کے شبے میں تینوں افراد کو تفتیش کے لیے سرورروڈ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Load Next Story