رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاق نے غیر قانونی اقدام کیا مراد علی شاہ
چوہدری نثار بلاوجہ ڈاکٹر عاصم کے کیس پر اثر انداز ہورہے ہیں، وزیر خزانہ سندھ
چوہدری نثار بلاوجہ ڈاکٹر عاصم کے کیس پر اثر انداز ہورہے ہیں، وزیر خزانہ سندھ، فوٹو: فائل
KARACHI:
سندھ کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاقی حکومت نے غیر آئینی اقدام کیا ہے جب کہ چوہدری نثار بلاوجہ ڈاکٹر عاصم کے کیس پر اثر انداز ہورہے ہیں۔
وفاقی کی جانب سے رینجرز اختیارات میں توسیع کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیرخزانہ مراد علی شاہ نے کہا کہ چوہدری نثار صرف پریس کانفرنس میں بھڑکنا جانتے ہیں ان کی جانب سے رینجرز کے لیے سندھ حکومت کو 9 ارب دینے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو بھیجے گئے خط ہمیں مل چکا ہے، یہ خط سندھ اسمبلی کی قرارداد کے خلاف ہے جب کہ وفاقی حکومت نے رینجرز اختیارات کے معاملے پر غیر آئینی اقدام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار بلا وجہ ڈاکٹر عاصم حسین کیس پر اثر انداز ہورہے ہیں۔
ادھر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثارکوقائم علی شاہ سے کس قسم کا خوف ہے اور انہیں وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنے میں شرم کیوں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کو جو کرنا ہے کرکے دیکھ لے۔
دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے یہ کہیں نہیں کہا کہ رینجرز اخراجات کے 9 ارب روپے سندھ حکومت دیئے جاتے ہیں، رینجرز پر اٹھنے والے 9 ارب روپے کے سالانہ اخراجات کی تفصیل میڈیا کو جاری کردی جائے گی جب کہ کسی کو وزارت داخلہ یا وفاقی حکومت کے کسی فیصلے پر شکایت، ابہام یا اختلاف ہے تو وہ عدالت جاسکتا ہے۔