پاکستان نے سپرسکسز ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دے دی

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 اکتوبر 2012
کامران اکمل 6گیندوں پر30رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے، فوٹو: فائل

کامران اکمل 6گیندوں پر30رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے، فوٹو: فائل

ہانگ کانگ: پاکستان نے سپرسکسز ٹورنامنٹ کے میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی.

ہانگ کانگ میں کھیلے گئے سپر سکسز ٹورنامنٹ کے  میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان  پر70 رنز بنائے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کامران اکمل نے 6 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے اپنے پہلے  میچ  میں قومی کرکٹ ٹیم نے ہالینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔