امریکا میں طوفانی بگولوں سے7 افراد ہلاک متعدد زخمی اور لاپتہ
ریاست مسیسپی میں طوفانی بگولوں سے کئی مکانات تباہ ہوگئے جب کہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا
ریاست مسیسپی میں طوفانی بگولوں سے کئی مکانات تباہ ہوگئے جب کہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا، فوٹو فوکس نیوز
امریکا کے شمال مشرقی او مغربی علاقوں میں آنے والے طوفانی بگولوں اور بارش سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی اور لاپتہ ہوگئے جب کہ کئی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست مسیسپی میں طوفان و بادوباراں سے 7 سالہ بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی حکام کا تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ آرکانساس میں ایک خاتون اس وقت ہلاک ہوگئی جب طوفان کے باعث ایک درخت اس کے گھر پر آگرا جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ٹینیسی کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پیری کاؤنٹی میں آنے والے طوفان سے ایک خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ گھروں کا تباہ شدہ عملہ سڑکوں پو بکھرا پڑا ہے اور علاقے میں مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق طوفانی بگولے کی زد میں آکر ایک کار بھی تباہ ہوگئی جس میں موجود 7 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا تاہم اس کے والدین کو زندہ بچالیا گیا۔
ایمرجنسی حکام کے مطابق بیٹن کاؤنٹی میں طوفان کی تباہ کاری سے 3 افراد ہلاک جب کہ 3 لاپتہ ہیں اور ریسیکو ٹیمیں لاپتہ افراد کو تلاش کر رہی ہیں، طوفان کی زد میں آکر6 کاؤنٹیز میں 40 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طوفان سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، طوفانی بگولوں سے شمال مغربی علاقوں میں کم از کم 20 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ اس شدت کے طوفانی بگولوں نے 2014 میں بھی ٹیکساس اور الباما میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔