پنجاب میں بھی کرپشن کے خلاف آپریشن کیا جائے عمران خان

پیپلزپارٹی کی جانب سے سیاسی انتقام کا واویلا بدعنوانوں کے تحفظ کے لیے ہے، عمران خان

کرپٹ لوگ ایک دوسرے کو بچاتے ہیں اور خود ہی شور مچاتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی فوٹو: فائل

LONDON:
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں بھی کرپشن کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سیاسی انتقام کا واویلا بدعنوانوں کے تحفظ کے لیے ہے، کرپٹ لوگ ایک دوسرے کو بچاتے ہیں اور خود ہی شور مچاتے ہیں ۔



 


عمران خان نے کہا کہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی کرپشن کے خلاف آپریشن کیا جانا چاہیئے،اسی طرح تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بھی کرپشن کے خلاف کارروائی پر نیب کا خیر مقدم کرے گی۔

 



 

 
Load Next Story