فلم پروڈیوسرز ایسویسی ایشن کی دوبارہ بحالی پرفلمی حلقوں کا اظہار مسرت

اس وقت فلم انڈسٹری سے وابستہ ہنرمندوں کی نگاہیں سیدنور پرلگی ہوئی ہیں۔

اس وقت فلم انڈسٹری سے وابستہ ہنرمندوں کی نگاہیں سیدنور پرلگی ہوئی ہیں۔ فوٹو : فائل

پاکستان فلم پروڈیوسرزایسویسی ایشن کی دوبارہ بحالی پرفلم ٹریڈ کے سنجیدہ حلقوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہدایتکارسید نور کو بطورچیئرمین فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن آف پاکستان بننے پرمبارکباد کے ساتھ نیک تمنائوں کااظہارکیا ہے۔


ان کا کہنا ہے کہ اب سید نورپر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایک طرف اچھی فلمیں بنائیں اور دوسری جانب فلم انڈسٹری سے دورچلے جانیوالوں کو واپس لانے کے لیے بھی کام کریں۔ اگروہ ایسا کرنے میں کامیاب رہے توفلم انڈسٹری کی بحالی کوکوئی نہیں روک سکتا۔ اس وقت فلم انڈسٹری سے وابستہ ہنرمندوں کی نگاہیں سیدنور پرلگی ہوئی ہیں۔ یہ ان کے لیے امتحان ہے اورہم سب اس مشکل امتحان میں ان کے پاس ہونے کے لیے دعاگوہونے کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے بھی تیارہیں۔
Load Next Story