ISLAMABAD:
پنجاب حکومت اور جرمن کمپنی کے درمیان شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں مفاہمتی یادداشت کےحوالےسے منعقدہ تقریب پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری توانائی جہانزیب خان اور جرمن کمپنی اے ای جی کے نمائندے نے دستخط کئے۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت جرمن کمپنی صوبے بھر میں 50 سے 100 میگاواٹ تک سولر پینلز لگائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے شمسی ، ہائیڈل اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جارہا ہے