کرس گیل نے خاتون صحافی سے معافی مانگ لی
جو الفاظ بھی ادا کیے وہ صرف مذاق تھا اور اس کا مقصد کسی کی عزت کو نقصان پہنچانا نہیں تھا، کرس گیل
جو الفاظ بھی ادا کیے وہ صرف مذاق تھا اور اس کا مقصد کسی کی عزت کو نقصان پہنچانا نہیں تھا، کرس گیل، فوٹو؛ فائل
رپورٹر کے حسن میں کھو جانے والے کر س گیل کو جب 10 ہزار ڈالر کے جرمانے کا جھٹکا لگا تو وہ ہوش میں آگئے اور ایک پریس کانفرنس میں اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مذاق میں خاتون رپورٹر کی آنکھوں کی تعریف کی تھی اور اس بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
بولر کے چھکے چھڑا دینے والے ویسٹ انڈین بلے بازکرس گیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو الفاظ بھی ادا کیے وہ صرف مذاق تھا اور اس کا مقصد کسی کی عزت کو نقصان پہنچانا نہیں تھا اور اگر رپورٹر نے ایسا محسوس کیا تو وہ اس پر ان سے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے انداز اور بات کو غلط انداز سے پیش کیا گیا جس سے یہ ساری غلط فہمی پیدا ہوئی حالانکہ کہ یہ سب کھیل کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرویو کے دوران کرس گیل نے خاتون رپورٹر کی آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے امید ہے کہ میچ جیتنے کے بعد ہم دونوں آج کی شام ایک ساتھ گزار سکتے ہیں اور یقیناً آپ میری دعوت رد نہیں کریں گی۔
دوسری جانب بگ بیش لیگ کے سربراہ انتھونی کا کہنا تھا کہ کرس گیل کا یہ انداز غیر سنجیدہ اور نامناسب تھا جب کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو پھیلنے کے بعد شائقین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر 10 ہزار ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا۔