نیب سے شرجیل میمن کےخلاف تحقیقات کی تفصیلات طلب

سندھ ہائی کورٹ نے وفاق اوردیگر اداروں نے شرجیل میمن کے خلاف تحقیقات سے متعلق جواب بھی طلب کرلیا

سندھ ہائی کورٹ میں شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی فوتو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے نیب سے شرجیل میمن کےخلاف تحقیقات کی تفصیلات طلب کرلیں۔


سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے شرجیل میمن کی جانب سے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے موکل کے خلاف نیب انکوائری غیرقانونی ہے، وطن واپسی پرگرفتاری کا خدشہ ہے، اس لئے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے نیب کوشرجیل میمن کےخلاف انکوائری کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاق اور دیگرفریقین سے بھی جواب طلب کرلیا۔ کیس کی مزید سماعت 14 جنوری کو ہوگی۔
Load Next Story