وزیراعظم ہاؤس سے ہیلی پیڈ تک خصوصی سڑک کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری
سی ڈی اے کو سڑک کی تعمیر کے بعد مرمت پر سالانہ 20 لاکھ روپے بھی خرچ کرنا پڑیں گے
حکومت نے سی ڈی اے کو سڑک اپنے وسائل سے بلا تاخیر مکمل کرنے کی ہدایت کی فوٹو: فائل
کیپیٹل ڈیولمپنٹ اتھارٹی نے وزیراعظم ہاؤس سے ہیلی پیڈ تک نئی سڑک کی تعمیر کے لئے کروڑوں روپے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو وزیراعظم ہاؤس سے ہیلی پیڈ تک پہنچنے میں تین میل کا فاصلہ طے کرنا پڑ تا ہے جسے کم کرنے کے لئے حکومت نے سی ڈی اے کو وزیراعظم ہاؤس کے گیٹ تین سے ایوان صدر ہیلی پیڈ تک نصف کلو میٹر طویل خصوصی سڑک کی تعمیر کی ہدایت کی تھی۔
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے آدھا کلومیٹرسڑک کے لئے پانچ کروڑ روپے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، یہ سڑک وزیراعظم ہاؤس کے گیٹ نمبر 3 سے ایوان صدر ہیلی پیڈ تک جائے گی ۔ سی ڈی اے کو سڑک کی تعمیر کے بعد مرمت پر سالانہ 20 لاکھ روپے خرچ کرنا پڑیں گے۔