20روپے دیکرکوئی بھی پٹھان کوٹ ایئربیس میں داخل ہوسکتا تھا تفتیش میں انکشاف

ایئربیس کےارد گرد گجر برادری بڑی تعداد میں آباد ہے جو مویشیوں کو چرانے کے لیے ایئربیس کے اندر لے جاتے ہیں، این اے آئی

ایئربیس کےارد گرد گجر برادری بڑی تعداد میں آباد ہے جو مویشیوں کو چرانے کے لیے ایئربیس کے اندر لے جاتے ہیں، این اے آئی۔ فوٹو : فائل

پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کرنے والی بھارتی ''نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ''(این آئی اے) نے ایئر بیس کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھارتی اداروں کا پول کھول کے رکھ دیا ہے۔


بھارتی نیوز چینل''این ڈی ٹی وی '' کے مطابق ایئر بیس کے ارد گرد گجر برادری بڑی تعداد میں آباد ہے جو مویشیوں کو چرانے کے لیے ایئربیس کے اندر لے جاتے ہیں۔ ایئر بیس کی سیکیورٹی پر متعین اہلکار صرف''20'' روپے لے کرکسی کو بھی ایئر بیس کے اندرجانے دیتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی ریاست پنجاب کی پٹھان کوٹ ائیربیس پردہشت گردوں کے حملے سے 11 فوجی سمیت 16 افراد مارے گئے تھے۔
Load Next Story