بھارت میں لڑکی کوچھیڑنے پر4 لڑکوں کو انوکھی سزا

لڑکوں کو 6 ماہ تک سڑکوں کی صفائی کرنا ہوگی۔


INP January 13, 2016
لڑکوں کو 6 ماہ تک سڑکوں کی صفائی کرنا ہوگی۔ فوٹو : فائل

LAHORE: بھارت میں ایک عدالت نے لڑکی کو چھیڑنے پر 4 لڑکوں کو انوکھی سز سنا دی، لڑکوں کو 6 ماہ تک سڑکوں کی صفائی کرنا ہوگی۔

ممبئی کی ہائیکورٹ نے ایک لڑکی کو چیڑنے کے معاملے پر اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ ہر اتوار کو چاروں لڑکے ہاتھ میں جھاڑو تھامے مہاراشٹر کے شہر تھانے کی سڑکیں صاف کر یں گے۔ عدالت کے حکم کے مطابق یہ چاروں نوجوان 6 ماہ تک ہر اتوار کو سڑکیں صاف کریں گے۔

مقبول خبریں