پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز تیزی؛  انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

گزشتہ ہفتے بھی سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے نتیجے میں بازار حصص میں ریکارڈ ساز خریداری دیکھی گئی تھی


اسٹاف رپورٹر December 29, 2025

کراچی:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بازار حصص میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز 1408 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 73 ہزار 808 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر بتدریج 1678 اور پھر 1805 پوائنٹس کی شاندار تیزی کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار 205 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔

اسٹاک ایکس چینج میں 1495پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 73ہزار 896پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار نئے ریکارڈ کے ساتھ بند ہوا تھا اور سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے نتیجے میں مارکیٹ میں بھرپور خریداری دیکھی گئی تھی۔
 

 

مقبول خبریں