ڈی آئی خان: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا

جنوبی وزیرستان وانا میں نامعلوم افراد نے رابطہ پل کو دھماکا سے اڑا دیا


ویب ڈیسک December 29, 2025

لکی مروت کی تحصیل غزنی خیل میں نامعلوم افراد نے  فائرنگ کرکے  پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔

پولیس نے کہا کہ  4 نامعلوم افراد نے اڈہ وانڈہ جوگی کے قریب پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، مسلح افراد نے اے ایس آئی ممتاز علی کو پک اپ گاڑی سے اتار کر نشانہ بنایا، شہید ٹانک میں تعینات تھا، واقعہ تھانہ پیزو کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکار کے والد بھی پولیس سے سب انسپکٹر ریٹائرڈ ہیں، مسلح ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر آئے تھے، دہشتگرد ضلع ٹانک کے کچے راستے ملاگان سائیڈ سے آئے، 

پولیس نے کہا کہ ملزمان جس راستے سے آئے واردات کے بعد اسی راستے سے فرار ہو گئے، واقعہ کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹانک میں ایک اور ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں کانسٹیبل سجاد خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا، پولیس نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔

ادھر جنوبی وزیرستان وانا میں نامعلوم افراد نے رابطہ پل کو دھماکا سے اڑا دیا، پولیس نے بتایا کہ تحصیل اعظم ورسک کے قریب رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑایا گیا، مذکورہ پل عام لوگوں کی آمد و رفت کیلئے استعمال ہوتا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے کہا کہ  ٹانک میں مسلح افراد نے پولیس کانسٹیبل (خاصہ دار) کو اغواء کر لیا،  کانسٹیبل (خاصہ دار) سجاد حسین چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا،  پولیس کانسٹیبل کو شاہ عالم آباد کے علاقہ سے اغواء کیا گیا۔

مقبول خبریں