راولپنڈی: گیس لیکج سے دھماکے میں 3 افراد جھلس کر زخمی

حکام کا کہنا تھا کہ گھر میں گیس لیکج تھی، ہیٹر  جلانے سے دھماکہ ہوا۔


ویب ڈیسک December 29, 2025

راولپنڈی میں پشاور روڈ محبوب لائن میں گیس لیکج سے دھماکہ تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ 

ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق گیس لیکج دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

حادثے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کردیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ گھر میں گیس لیکج تھی، ہیٹر  جلانے سے دھماکہ ہوا۔

مقبول خبریں