پی سی بی کا بھارت میں ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے حکومت سے اجازت مانگنے کا فیصلہ
بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث حکومتی اجازت لینا ضروری ہے، ذرائع پی سی بی
بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث حکومتی اجازت لینا ضروری ہے، ذرائع پی سی بی. فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے حکومت سے اجازت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کے لئے رواں ماہ حکومت سے اجازت مانگی جائے گی اور صرف بھارت میں کھیلنے کے لئے حکومتی اجازت ضروری ہے اس لئے جنوری کے آخری ہفتے میں وزارت داخلہ اور خارجہ سے این او سی مانگا جائے گا۔
دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے بنگلادیش میں ایشیاکپ کھیلنےکیلئےاجازت کی شرط نہیں رکھی جب کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور پاکستان دشمنی کے حوالے سے ابھرتے جذبات کے پیش نظرٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے حکومتی اجازت ضروری ہے۔