سندھ کرمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

بل کے خلاف دائر درخواست میں وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیكرٹری اور اپوزیشن لیڈ ركو فریق بنایا گیا ہے۔

بل کے خلاف دائر درخواست میں وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیكرٹری اور اپوزیشن لیڈ ركو فریق بنایا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

گزشتہ روز سندھ اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور ہونے والے سندھ كرمنل پراسیكیوشن ترمیمی بل 2016 كو سپریم كورٹ میں چیلنج كر دیا گیا ہے۔


سپریم کورٹ میں شہری محمود اختر کی جانب سے سندھ کرمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیكرٹری اور اپوزیشن لیڈ ركو فریق بنایا گیا ہے جب کہ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سندھ كرمنل پراسیكیوشن ترمیمی بل 2016 بدنیتی پر مبنی ہے جس كا مقصد كرپٹ عناصر كو قانون كی پكڑ سے بچانا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے بل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں سندھ کرمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل 2016 کثرت رائے سے منظور کیا گیا جس کے تحت صوبائی حکومت انسداد دہشت گردی سمیت کسی بھی مقدمے کو ختم کرنے کی اہل ہوگی جب کہ بل کے تحت ملزم کو بھی رہائی کا پروانا جاری کیا جاسکے گا۔
Load Next Story