شہباز شریف صدر پر من گھڑت الزامات لگارہے ہیںسعید غنی
صدرکوآبدوز اسکینڈل میں ملوث قرار دینا شہباز شریف کے جھوٹ بولنے کا تسلسل ہے
عوام میاں برادران کو مسترد کرچکے، آئندہ انتخابات میں ان کی ضمانت ضبط ہوجائیگی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
پیپلز پارٹی کراچی کے سابق جنرل سیکریٹری اور سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے17سال بعد پھر فرانسیسی آبدوزوں کے معاہدے پر من گھڑت اور گمراہ کن بیانات دینا شروع کردیے ہیں تاکہ صدر زرداری کی ساکھ کونقصان پہنچایا جاسکے۔
تمام سیاسی چالوں میں ناکامی کے بعد شہباز شریف نے ایک بار پھرذاتیات کی سیاست شروع کر دی ہے، اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کا یہ بیان جس میں انھوں نے صدرکو فرانسیسی آبدوزوں کے اسکینڈل میں ملوث قرار دیا ہے یہ شہباز شریف کے جھوٹ بولنے کا تسلسل ہے، انھوں نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف جھوٹ بولنا بندکردیںکیونکہ عوام ان کے جھوٹ سے واقف ہے، سعید غنی نے مزید کہا کہ میاں برداران جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کرچکے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزامات شہباز شریف کے بیمار ذہن کی عکاسی کرتا ہے۔
فرانسیسی آبدوزوں کے معاملے سمیت میاں برادران نے اپنے دور حکومت میں نیب کے نام نہاد چیئرمین سیف الرحمن کے ذریعے تمام معاملات کی انکوائریکرائی اور ایک بھی الزام ثابت نہیں کرسکے، میاں برادران چور مچائے شور کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ اپنی چوری چھپانے کے لیے دوسروں پر الزامات ان کا وطیرہ بن گیا ہے۔
حدیبیہ مل ، پولٹری اسکینڈل ، تنوروں میں اربوں روپے جھونکنا ، لیپ ٹاپ میں بھاری کک بیکس لینے کے انکشافات نے میاں برداران کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم کردی ہے وہ اپنی نا اہلی اور چوری چھپانے کیلیے17سال قبل ہونے والے معاہدے پر پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزامات عائد کر رہے ہیں جبکہ در حقیقت میاں برادران نے 1997 اور 1998میں فرانسیسی آبدوزوں کے معاملے پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے خلاف پوری قوت سے جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا لیکن عوام نے انھیں مستردکردیا اور آج بھی عوام میاں برادران کے کالے کرتوتوں سے واقف ہیں آئندہ انتخابات میں میاں برداران کی ضمانت ضبط ہوجائے گی ۔