پنجاب کے مختلف شہروں میں ایف آئی اے کی کارروائیاں 2 اشتہاریوں سمیت 6 انسانی اسمگلرگرفتار
حراست میں لئے گئے ملزمان کا تعلق ساہیوال،سوات، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ اور سیالکوٹ سے ہے، ایف آئی اے ذرائع
سید حیدرعلی اور قدیراحمد کئی مقدمات میں مطلوب ہیں فوٹو:فائل
ایف آئی اے نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 اشتہاریوں سمیت 6 انسانی اسمگلرز کو گرفتارکرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے کے لاہورسرکل نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 انسانی اسمگلرز کوحراست میں لے لیا، گرفتارکئے گئے ملزمان کے نام ارمغان عباسی ، گل زادہ، ارسلان اظہر، سید حیدرعلی اور قدیراحمد شامل ہیں ، ان افراد کا تعلق ساہیوال،سوات، راولپنڈی، شیخوپورہ اورسیالکوٹ سے ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سید حیدرعلی اور قدیراحمد کئی مقدمات میں مطلوب ہیں اور عدالتی احکام کی روشنی میں انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
دوسری جانب ایف آئی اے فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلرمحمد وقاص کو دھرلیا جب کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔