وزیر اعظم کا یورپی ایٹمی تحقیقی ادارے کا دورہ پاکستانی طلبا سائنسدانوں اور ماہرین سے ملاقات

یورپی مماک کے باہر سرن کی ایسوسی ایٹ کی رکنیت پاکستان کے لئے قابل فخرہے ، نواز شریف

پاکستانی سائنسدان اور طلبا بہترین تحقیقی ادارے سے مستفید ہورہے ہیں،وزیراعظم

ISLAMABAD:
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ یورپ کے علاوہ کسی بھی دوسرے ملک میں صرف پاکستان کا سرن کی رکنیت حاصل کرنا ہمارے سائنسدانوں ، انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

یورپی ایٹمی تحقیقی ادارے سرن میں دورے کے موقع پر پاکستانی طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ بھی طویل المدتی شراکت داری کو مضبوط کرے گا ۔ لیکن سرن کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری ٹھوس اور مربوط بنیادوں پر ہے ۔ پاکستان نے سرن کے ساتھ مل کر صنعتی ترقی کے بہت سے منصوبے شروع کئے ۔ ان کا کہنا تھاکہ انجینئرنگ کے مختلف شعبوں میں 1994 سے سرن اور پاکستان کے مابین تعاون جاری ہے اور ہیوی مکینکل کمپلیکس نے 2006 میں سرن کے ساتھ بہترین صنعتی شرکت دار کا ایواڈ بھی حاصل کیا ۔پاکستان نے اعلیٰ مہارت کی بنیاد پر 2006 میں سرن ایورڈ بھی جیتا تھا ان تمام کامیابیوں کا سہرا ہمارے ہونہار انجینئرز ، سائنسدانوں اور تکنیکی ماہرین کے سر جاتا ہے ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی سائنسدان اور طلبا بہترین تحقیقی ادارے سے مستفید ہورہے ہیں اور پاکستانی ماہرین ، پاکستانی طلبا اور سائنسدانوں کی اس ادارے میں خدمات قابل ستائش ہیں اور سرن کا ادارہ ہمارے سائسدانوں اور ماہرین کی شناخت ہے ۔


 



 
Load Next Story