کینیڈا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک متعدد زخمی
فائرنگ کرنے والے شخص کو اسکول کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس
کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے اسکول میں فائرنگ کے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
کینیڈا کے اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے مغربی صوبے سیسکیچوان کے اسکول میں مسلح شخص نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بڑی تعداد نے اسکول اور اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ مسلح شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم علاقے میں سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو اسکول کے باہر سے گرفتار کیا گیا لیکن ابھی تک حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملہ آور طالب علم ہے۔ دوسری جانب کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے اسکول میں فائرنگ کے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول میں فائرنگ کا واقعہ کسی خوفناک خواب سے کم نہیں تاہم واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔