شہرت کی تمنا مودی نے یوم جمہوریہ کی تقریب میں فرانسیسی صدر کو بلالیا

بھارتی وزیر اعظم کوئی بھی ایسا موقع نہیں کھوناچاہتے جس سے انھیں شہرت اورمقبولیت حاصل ہو

وزیراعظم مودی نے گزشتہ برس امریکی صدر اوباماکودعوت دی تھی فوٹو: فائل

KARACHI:
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پروزیر اعظم کی حیثیت سے دوسری مرتبہ شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ برس امریکی صدر اوباماکودعوت دی تھی۔ اس بارفرانس کے صدرفرانسوااولاندمہمان خصوصی ہوں گے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی علامتوں کی اہمیت کے قائل ہیں۔ انہیںعالمی امورمیں گہری دلچسپی ہے اوروہ یوم جمہوریہ پردنیاکے ایک اہم عالمی رہنما کے ساتھ پریڈ میں بیٹھ کر بھارت کے عوام کو دنیا کے رہنماؤں کے درمیان اپنے بڑھتے ہوئے ذاتی اثرورسوخ کواجاگرکرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔وزیر اعظم مودی نے گزشتہ برس امریکی صدر اوباماکودعوت دی تھی۔ اس بارفرانس کے صدرفرانسوااولاندمہمان خصوصی ہوں گے۔

مودی کا طرزسیاست امریکی ساخت کا ہے۔ وہ کوئی بھی ایسا موقع نہیں کھوناچاہتے جس سے انھیں شہرت اورمقبولیت حاصل ہو۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ کی تاریخ میں غالباً یہ پہلاموقع ہوگاجب بھارت کی قومی پریڈمیںملک کی مسلح افواج کیساتھ فرانسیسی فوج کابھی ایک دستہ پریڈ میں حصہ لے گا۔ فرانسیسی فوجیوں کادستہ ان دنوں دارالحکومت دہلی میں پریڈکی مشق کررہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس بار پریڈکی قیادت فرانسیسی فوجی کرینگے۔ یوم جمہوریہ کی تقریب میں روایت کے مطابق ہر برس دنیاکے کسی سربراہ حکومت یا مملکت کومہمان خصوصی کے طورپرمدعوکیاجاتاہے۔
Load Next Story