بقیہ میچزمیں بہترکارکردگی سے سیریزمیں واپس آسکتے ہیںاظہرعلی
بابر اعظم اورحفیظ کے بعد کوئی بڑی شراکت نہ بن سکی،کپتان
بابر اعظم اورحفیظ کے بعد کوئی بڑی شراکت نہ بن سکی،کپتان:فوٹو : اے ایف پی
پاکستانی کپتان اظہر علی کو سیریز میں واپسی کی امید ہے، میچ کے بعد انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد کیویز کو کم ٹوٹل تک محدود رکھا جاسکتا تھا لیکن فیلڈنگ میں مواقع ضائع کردیے۔
میزبان بیٹنگ کے جوابی حملے میں بولرز سنبھل نہیں پائے، اس پچ پر280 کا ہدف بھی حاصل کیا جا سکتا تھا لیکن بابر اعظم اورحفیظ کے بعد کوئی بڑی شراکت نہ بن سکی۔
انھوں نے کہا کہ بقیہ میچز میں بہتر کارکردگی سے سیریز میں واپس آسکتے ہیں، بولرز کی ابتدا میں کارکردگی اور بابر کی مزاحمت مثبت پہلو ہیں، خامیوں پر قابو پاتے ہوئے نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔