بلوچستان کے علاقے وندرمیں سیکیورٹی اہلکاروں سے مقابلے میں 4 ملزمان ہلاک

مقابلے میں ہلاک ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ایف سی ذرائع


ویب ڈیسک January 26, 2016
لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے کراچی منتقل کردی گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ایف سی سے جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر میں ایف سی اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم ان کی لاشیں کراچی کے سول اسپتال بھجوادی گئی جہاں سے لاشوں کو ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں