ایس آئی یو کی کارروائیاں 2 ٹارگٹ کلرزسمیت 10 ملزمان گرفتار

گرفتارہونے والے ٹارگٹ کلرز کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے، ایس آئی یو

گرفتارہونے والے ٹارگٹ کلرز کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے، ایس آئی یو فوٹو: فائل

پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گلشن حدید میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کارروائی کی جس میں 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت 3 افراد کو گرفتارکرلیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتارٹارگٹ کلرز کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے جو پولیس کو 2 سال سے مطلوب تھے جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی آمد ہوئے ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے ٹھٹھہ سے 7 بھتہ خورملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتارہونے والے 7 افراد میں ذوالفقار ، افضل ، غلام نبی ، علی نواز ، علی اکبر ، شفیع اور عبدالعزیز شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزمان ایزی لوڈ کے ذریعے لوگوں کے نمبر لے کر دھمکی آمیز فون کرکے بھتہ وصول کرتے تھے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے جن کی تلاش کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
Load Next Story