وزیراعلی سندھ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال
ملاقات میں انسداد دہشت گردی کی 10 عدالتوں کے قیام اوربراڈ بینڈ سسٹم کو بائیو میٹرک میں لانے کے فیصلوں کو سراہا گیا۔
ملاقات میں انسداد دہشت گردی کی 10 عدالتوں کے قیام اوربراڈ بینڈ سسٹم کو بائیو میٹرک میں لانے کے فیصلوں کو سراہا گیا۔ فوٹو : فائل
کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ سے الگ الگ ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن ، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیراعلی سید قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے الگ الگ ملاقات کی۔ وزیراعلی سندھ سے ملاقات کے موقع پرکراچی آپریشن اورایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی، اس موقع پرانسداد دہشت گردی کی 10 عدالتوں کے قیام، ان کے کام اور براڈ بینڈ سسٹم کو بائیو میٹرک میں لانے کے فیصلوں کو سراہا گیا۔
گورنر سندھ عشرت العباد اور کورکمانڈر کراچی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں امن و اما ن کی صورتحال سمیت نیشنل ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔