ریتیلے میدان ایشیائی پلیئرزکی فٹنس کا امتحان لینے لگے
شعیب ملک نے پاؤں میں سوجن کی وجہ سخت کیوی کنڈیشنز کو قرار دے دیا
مسائل پہلے ٹی20 سے قبل ہوگئے تھے،مختصرفارمیٹ کی وجہ سے کھیلتا رہا،آل راؤنڈر فوٹو: اے ایف پی/فائل
RAWALPINDI:
نیوزی لینڈ کے ریتیلے میدان ایشیائی کھلاڑیوں کی فٹنس کا امتحان لینے لگے، شعیب ملک نے پاؤں میں سوجن کی وجہ سخت کیوی کنڈیشنز کو قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے کیویز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کی لیکن ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں فٹنس مسائل کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے، دوسرے مقابلے میں شمولیت پر بھی شکوک تھے، بعد ازاں میڈیا منیجر نے بتایا کہ انھوں نے مختصر فارمیٹ کے میچز میں بھی درد کش انجیکشن لگواکر شرکت کی تھی، ہفتے کے روز پی سی بی نے میڈیا کو ان کاآڈیو انٹرویو جاری کیا، جس میں شعیب نے اپنی انجری کے حوالے سے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ریتیلے میدانوں پر گھاس لگائی جاتی ہے۔
کنڈیشنز ہمارے گراؤنڈز سے مختلف ہیں، بیشتر ایشیائی کھلاڑیوں کو یہاں اس نوعیت کی انجریز ہوجاتی ہیں، مجھے بھی انہی مسائل کا سامنا رہا،پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل ہی انجری ہوئی تھی، الٹرا ساؤنڈ میں پاؤں میں تھوڑی سوجن تھی، ون ڈے کی بانسبت مختصر فارمیٹ میں زیادہ بوجھ نہیں پڑتا، اس لیے کھیلتا رہا۔
انھوں نے کہا کہ مینجمنٹ نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا تھا کہ اگر میں پہلا ایک روزہ میچ نہیں کھیلا تو دوسرا 4یا 5روز بعد ہوگا، یوں آرام کا موقع اور فٹنس مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی،اس لیے باہر بٹھایا گیا، دوسرے مقابلے کیلیے دستیاب تھا لیکن ویلنگٹن میں بارش نے مداخلت کردی اور ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی،وقفہ میسر آنے پر اب مزید بہتری محسوس کررہا ہوں۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ مجموعی طور پر دورئہ نیوزی لینڈ میں گرین شرٹس کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔