ایران گیس منصوبے کیلیے پاکستان کو250 ملین ڈالرقرضہ دیگا
ایرانی نائب صدرکل پاکستان آئیں گے،قرض کے معاہدے پردستخط آئندہ ہفتے ہونگے
ایرانی نائب صدرکل پاکستان آئیں گے،قرض کے معاہدے پردستخط آئندہ ہفتے ہونگے. فوٹو: فائل
گیس پائپ لائن منصوبے کیلیے ایران کی طرف سے پاکستان کو250 ملین ڈالر قرضے کی فراہمی کے معاہدے پردستخط آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔
ایکسپریس کودستیاب دستاویزکے مطابق ایرانی نائب صدرعلی سعیدلیوپانچ نومبرکوچارروزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے جو9 نومبرتک پاکستان میںقیام کرینگے جنکی میزبانی کے فرائض اقتصادی امورڈویژن سرانجام دیگی، ایرانی نائب صدر کے دورے کے موقع پردوطرفہ مشاورت و مذاکرات کے لیے پاکستان نے تمام وزارتوںاورڈویژنوں سے ایران کیساتھ متوقع معاہدوںکے حوالے سے تجاویز پر مبنی رپورٹ تیارکرلی ہے۔
ذرائع کیمطابق ایرانی نائب صدر، صدرزرداری،وزیراعظم پرویزاشرف کے علاوہ دیگراہم شخصیات سے بھی ملاقاتیںکرینگے،ذرائع کاکہناہے کہ دونوں ملک 250 ملین ڈالرکے ایرانی قرضہ پررضامندبھی ہو چکے ہیںاورتوقع ہے اسی دورہ میںمعاہدے پردستخط بھی ہونگے، دورہ کے موقع پرایران کی طرف سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی برآمد کرنیکی پیشکش کوعملی جامہ پہننانے کے حوالے سے قیمت خریدکے تعین کابھی امکان ہے جس سے ڈیڈلاک بھی ختم ہوجائے گا،پاکستان اورایران کے درمیان ٹیرف ونان ٹیرف بیئرزہٹانے کے حوالے سے بھی اہم پیشرفت کاامکان ہے۔