لندنگورنرعشرت العباد کی تجارتی وسیکیورٹی ماہرین سے ملاقاتیں

سندھ میں فشریزکے معاملات،تجارت وتعلیم کے فروغ اورسیکیورٹی کی صورتحال پربات چیت کی


Online November 04, 2012
سندھ میں فشریزکے معاملات،تجارت وتعلیم کے فروغ اورسیکیورٹی کی صورتحال پربات چیت کی. فوٹو: پی پی آئی/ فائل

ISLAMABAD: گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکی لندن میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کاسلسلہ جاری ہے۔

گورنرعشرت العبادنے غیرملکی دورے میں تجارتی ماہرین سے مذاکرات کیے جس کے بعدشرمپس پاکستان سے یو رپی یونین کوبرآمدکرنے کیلیے راہ ہموار ہوگئی۔گورنرنے غیر ملکی دورے کے پربلفاسٹ میں فشریزFisheries کنسلٹنٹس اورماہرین سے ملاقات کی۔انھوں نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان سے مچھلیاں Shrimps منگوانے پرتحفظات پربات کی،گورنر نے یقین دلایاکہ پاکستان سے شرمپس برآمدکرنے کے سلسلے میں حفظان صحت صفائی وغیرہ کو عالمی معیار کے مطابق رکھاجائیگا،اس ضمن میں مچھلیاں پکڑنے کے عمل سے لے کران کی حتمی برآمدتک تمام مراحل میں عالمی معیاریقینی بنائے جائینگے۔

اس موقع پرمطلوبہ نتائج کے حصول کیلیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ گورنر عشرت العبادنے بلفاسٹ میں بھی برٹش کونسل کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔گورنرنے ہائرایجوکیشن کے شعبے میں برٹش کونسل کے تعاون پرزوردیااورہائرایجوکیشن کے سلسلے میں جاری پیش رفت پربھی روشنی ڈالی۔گورنرسندھ نے بلفاسٹ میں سیکیورٹی ماہرین سے بھی ملاقات کی اوران سے سندھ میں حفاظتی اقدامات مزید بہتر بنانے کیلیے ٹریننگ جدیدآلات کے استعمال اورمہارت کے حصول پربات چیت کی،گورنرنے اس بارے میں کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انھوں نے کہاکہ عالمی ماہرین کے تعاون اوران کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر ہم صورتحال کو مزید بہتر اور خوشگوار بنا سکتے ہیں۔

مقبول خبریں