اکشے کمار کی فلم ’’ایئرلفٹ‘‘ نے صرف 10 دن میں 100 کروڑ کما لیے

فلم 100 کروڑ سے زائد کمائی کرکے رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

فلم 100 کروڑ سے زائد کمائی کرکے رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار اور اداکارہ نمرت کور کی فلم''ایئرلفٹ'' نے بھارت میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''ایئرلفٹ'' باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور فلم بھارت میں 10 دنوں کے دوران 100 کروڑ سے زائد کمائی کرکے رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔


فلم ''ایئرلفٹ'' نے بھارت میں پہلے روز 12 کروڑ35 لاکھ، دوسرے روز14 کروڑ60 لاکھ، تیسرے روز17 کروڑ35 لاکھ، چوتھے روز10 کروڑ40 لاکھ، پانچویں روز17 کروڑ80 لاکھ، چھٹے روز 6 کروڑ، ساتویں روز5 کروڑ، آٹھویں روز4 کروڑ50 لاکھ، نویں روز6 کروڑ50 لاکھ اور دسویں روز 8 کروڑ26 لاکھ کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 102 کروڑ76 لاکھ روپے کی کمائی کی جب کہ فلم نے دنیا بھر میں بھی 30 کروڑ سے زائد کمائی کرکے رواں سال کی سب سے بڑی فلم بن گئی ہے۔



واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم''ایئرلفٹ''عراق و کویت کی جنگ میں بھارتی شہریوں کو درپیش مسائل پر مبنی ہے جس میں اداکار اکشے کمار اور نمرت کور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
Load Next Story