بے گھر امریکی نے سردی سے بچنے کیلیے عمارت کو ہی آگ ڈالی

25 سالہ ڈارین ڈینلے نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہے

مقامی انتظامیہ نے کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
دنیا میں ایسے خود غرض لوگوں کی کمی کوئی کمی نہیں جو لوگ اپنے تھوڑے سے مفاد کے لئے دوسروں کو بڑے سے بڑا نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ایسا ایک واقعہ امریکا میں بھی پیش آیا جہاں ایک بے گھر امریکی نے صرف اس لئے ایک رہائشی عمارت کو ہی آگ لگا دی کیونکہ اسے سردی لگ رہی تھی۔


امریکی ویب سائیت کے مطابق ریاست لوزیانا میں پولیس کو ایک رہائشی عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 2 گھنٹون تک تو عمارت کے مکینوں کو بھی اس بات کا پتہ نہ چلا کہ ان کے آشیانے شعلوں کی لپیٹ میں ہیں، انہیں اس واقعے کا علم اس وقت ہوا جب اطراف کی عمارتیں بھی آگ کی لپیٹ میں آچکی تھیں۔ مقامی انتظامیہ نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا لیکن لاکھوں ڈالر کا مالی نقصان ضرور ہوا۔

پولیس نے تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ یہ آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی اور اس کا ذمہ دار ایک بے گھر شخص ہے۔ 25 سالہ ڈارین ڈینلے کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش شروع کی گئی، پولیس اہلکاروں کے سامنے اس نے ناصرف اپنا جرم قبول کیا بلکہ اس کی وجہ بھی بتائی جسے سن کر پولیس والے ششدر رہ گئے۔ ڈارین نے کہا کہ اسے شدید سردی لگ رہی تھی اور وہ خود کو گرم رکھنا چاہتا تھا لیکن اس کے پاس اس کے لئے کوئی بندوبست نہیں تھا اس لئے اس نے یہ کام کیا۔
Load Next Story