انوپم کھیرنے ویزے کیلیے درخواست ہی نہیں دی پاکستانی ہائی کمیشن
ادبی میلے میں شرکت کے لیے دیگر17 بھارتی ادیبوں سمیت فنکاروں کو ویزے جاری کیے گئے، ہائی کمیشن
ادبی میلے میں شرکت کے لیے دیگر17 بھارتی ادیبوں سمیت فنکاروں کو ویزے جاری کیے گئے، ہائی کمیشن، فوٹو؛ فائل
بھارتی اداکار انوپم کھیر نے پاکستانی حکومت کی جانب سے ویزا جاری نہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے ان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انوپم کھیر کی جانب سے ویزے کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
بھارت کے معروف اداکارانوپم کھیرجو گزشتہ کئی عرصے سے مسلمانوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے میں آگے آگے ہیں جب کہ بھارت میں جاری عدم برداشت کے موضوع پر بھی متعدد ادیبوں ، فنکاروں اور اداکاروں کے خلاف بیان دیتے رہے ہیں لیکن اب ان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن نے انہیں کراچی ادبی میلے میں شرکت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جس کے باعث وہ ادبی میلے میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
دوسری جانب پاکستانی ہائی کمیشن نے انوپم کھیر کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اداکار کی جانب سے ویزے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی تاہم ادبی میلے میں شرکت کے لیے دیگر17 بھارتی ادیبوں سمیت فنکاروں کو ویزے جاری کردئیے گئے ہیں۔
انوپم کھیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرویزا نہ ملنے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کراچی ادبی میلے میں شرکت کے خواہاں تھے جہاں وہ لوگوں کے ذہن میں موجود غلط فہمیوں اور اختلافات کو دورکرتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ ویزا کیوں نہیں دیا گیا، شاید انہیں ویزا کشمیری پنڈت ہونے یا پھرعدم برداشت کے بارے میں اپنا مؤقف دینے نہیں دیا گیا۔
بھارتی اداکارنے کہا کہ ہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں کا خیرمقدم کرتے ہیں جب کہ کسی فنکار کی کسی جگہ پر مخالفت ہوتی ہے تو ان کا دوسری جگہ پر خیر مقدم کیا جاتا ہے۔