انڈر 19 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیزنے اسپورٹسمین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں
بولر نے گیند کرنے سے قبل زمبابوین بیٹسمین کورن آؤٹ کرکے ٹیم کومتنازع فتح دلائی
بولر نے گیند کرنے سے قبل زمبابوین بیٹسمین کورن آؤٹ کرکے ٹیم کومتنازع فتح دلائی۔ فوٹو: فائل
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیزنے اسپورٹسمین اسپرٹ کی دھجیاں اڑا دیں، فاسٹ بولر کیمو پال نے گیند کرنے سے قبل نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود زمبابوین بیٹسمین رچرڈ نیگیورا کورن آؤٹ کرکے ٹیم کو متنازع فتح دلا دی، اس طرح سے حریف کو آؤٹ کرنے کو عرف عام میں ' منکڈ ' کہا جاتا ہے۔
سابق بھارتی آل راؤنڈر ونومنکڈ نے 1947-48 کے دورہ آسٹریلیا میں سڈنی ٹیسٹ میں حریف پلیئر بل براؤن کو اسی انداز میں آؤٹ کیا تھا، گذشتہ روز ویسٹ انڈیزانڈر19 نے سنسنی خیز مقابلہ 2 رنز سے جیت کر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، زمبابوے کو میچ کے اختتامی اوور میں کامیابی کیلیے 3رنز درکار اور اس کی 9 وکٹیں گر چکی تھیں،پیسر کیمو پال نے اختتامی اوور کی پہلی گیند کرنے کے بجائے نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود رچرڈ نیگیورا کو پہلے ہی کریز سے باہر نکلنے پر رن آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔
ناکام سائیڈ 49 اوورز میں 224رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اوپنر شان سینڈر 52، ایڈم کیفی43 اور جیریمی ایویز نے37رنز بنائے، ایلزیری جوزف نے 30رنز کے عوض4 وکٹیں لیں، اس سے قبل ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 226 رنز اسکورکیے، شامار اسپرنگر 61، ٹیوین ایملچ31 اور گیڈرون پوپ30رنز بنانے میں کامیاب رہے، روگیر میگیریا نے 3و کٹیں لیں، ناکامی نے زمبابوے کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا، بعد ازاں فاتح کپتان شیمرون ہیٹمائر نے کہا کہ ہم نے حریف ٹیم کے اختتامی بیٹسمین کیخلاف رن آؤٹ کی اپیل واپس نہ لے کر درست کیا، ہمیں اس سے کوئی پریشانی نہیں، کرکٹ غیریقینی کا کھیل اور ہم نے اس سے قبل بھی میچز میں ایسا ہوتے دیکھا ہے، زمبابوین کپتان برینڈون ماووٹا اس صورتحال پر خاصے اپ سیٹ دکھائی دیے لیکن انھوں نے کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔