پنجاب میں بھٹہ مزدوربچوں کے والدین کو تعلیمی سال کے آغازپر1000 روپے دینے کا فیصلہ

بچوں سے جبری مشقت كے مكمل خاتمے كے لئے معاشرے میں سب کواپنا اہم كردارادا كرنا ہوگا، وزیر محنت پنجاب

وزيراعلی محمد شہبازشريف ذاتی طورپرچائلڈ ليبركے خاتمے كيلئے كئے جانے والے اقدامات كی نگرانی كررہے ہيں، صوبائی وزير:فوٹو:فائل

پنجاب حکومت نے بھٹہ مزدور بچوں کے والدین کو تعلیمی سال کے آغاز میں 1000 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


لاہورمیں وزيرمحنت وانسانی وسائل پنجاب راجہ اشفاق سرورنے تعليمی پيكج كے حوالے سے اجلاس كی صدارت كرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ مزدوروں كے بچوں كو تعليم كي فراہمی كے لئے وزيراعلی مفت تعليمی پيكج كے تحت نئے تعليمی سيشن پرمفت تعليم ، كتابيں ،اسٹيشنری، يونيفارم ،جوتوں ا ورديگر سہولتوں كے علاوہ ہرحکومت کی جانب سے بھٹہ مزدوربچوں کے والدین کو1000 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

راجہ اشفاق سرورنے كہا كہ صوبے میں بچوں سے جبری مشقت کے مكمل خاتمے كے لئے صوبائی نمائندوں ، پوليس اورانتظاميہ سميت معاشرے كے ہرفرد كو اپنا اہم كردارادا كرنا ہوگا، انہوں نے محكمہ ليبركے افسروں كو ہدايت كی كہ بھٹہ خشت كے علاوہ ہوٹلوں، وركشاپس اورديگرمقامات پربھی چائلڈ ليبركے يقينی خاتمے كے لئے جامع منصوبہ تيار كركے اس ضمن ميں حتمی سفارشات تيس روز كے اندرمكمل كر لی جائيں۔
Load Next Story