پی ایس ایل کی کامیابی پورے ملک اور پی سی بی کی جیت ہے شہریار خان

نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا جس کا فائدہ مستقبل میں ہوگا، چیئرمین پی سی بی

نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا جس کا فائدہ مستقبل میں ہوگا، چیئرمین پی سی بی، فوٹو؛ فائل

چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کے لیے بہت محنت کی اور بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں لہٰذا اس کی کامیابی پورے ملک اور پی سی بی کی جیت ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کے لیے بہت محنت کی اور بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں، پی ایس ایل کی کامیابی پورے ملک اور پی سی بی کی جیت ہے جب کہ اس ایونٹ سے پی سی بی کو مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین اور مشہور کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا ہے اور اس کا فائدہ مستقبل میں بھی ہوگا۔


شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ سے پیار کرنے والے عوام رات دیر تک میچ دیکھ رہے ہیں، ہمیں علاقائی ٹیموں کے لیے اسی پذیرائی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے انتظامات کو مزید بہتربنایا جائے گا اور 5 ٹیموں کے بجائے 6 ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

چئیرمین پی سی بی نے بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس ہوا ہے جس میں بگ تھری کی اجارہ داری ختم کرنے کا فیصلہ ہوا جب کہ ششانک منوہر نے بذات خود آئی سی سی پر 3 ممالک کے قبضے کی مخالفت کی ہے اور ہم بھی آئندہ اجلاس میں اپنا مؤقف پیش کریں گے .
Load Next Story